ریاض: سعودی شاہی خاندان کے پرنس ولید بن طلال ایلن مسک کے بزنس پارٹنر بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی خریداری کے لئے پرنس ولید بن طلال نے ایلن مسک کو سرمایہ فراہم کر دیا جبکہ امریکہ کی اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن بھی ٹوئٹر کے بڑے شیئر ہولڈرز بن گئے ہیں اور اس طرح ایلن مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے لئے 7 ارب ڈالر کے سرمائے کا انتظام کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایلن مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا سودا کیا ہے ، بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ ایلن مسک بڑے سرمایہ کاروں کو بھی اپنا بزنس پارٹنر بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔