چین میں ایک بار پھر کورونا کا کھیلوں پر وار، ایشین گیمزملتوی

01:17 PM, 6 May, 2022

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: کورونا ایک بارپھرکھیلوں  پراثرانداز ہو گیا، چین میں ہونےوالے ایشین گیمزکوملتوی کردیاگیا، فی الحال گیمزکی نئی تاریخوں کااعلان نہیں کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم سامنے آنےپر رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی  ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، آرگنائزرز کوہنگامی بنیادوں پرایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرناپڑا،  گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ 10سے25ستمبر تک چین کے شہرہینگ ژو میں شیڈول تھا۔

مزیدخبریں