پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی  کیخلاف نااہلی کیس، سماعت 9 مئی تک ملتوی

10:48 AM, 6 May, 2022

نیوویب ڈیسک

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی  کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 9 مئی بروز منگل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے  پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی  کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین  قومی اسمبلی نور عالم خان، افضل خان  ، نواب شیر وسیر، اور راجہ ریاض نے  الیکشن کمیشن میں  جواب جمع کرا دیا۔

وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن سے جواب پڑھنے کی مہلت مانگ لی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دئیے کہ  ہمیں   تو یہ  لگا تھا کہ مہلت منحرف ارکان کے وکلا مانگیں گے، یہاں تو آپ نے ہی مہلت مانگ لی۔

بعد ازاں کیس الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس  کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں