این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹ بڑھ گئے

11:12 PM, 6 May, 2021

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدوار کے ووٹ بڑھ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 60 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی گئی جس دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے134 ووٹ مسترد کئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کے 194 ووٹ مسترد قرار دئیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کے 34 ووٹ کا اضافہ ہوا ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ مرسلین کے 108 ووٹ مسترد قرار دئیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق درخواست گزار کے بائیکاٹ سے اس عمل پر اثر نہیں پڑتا، سیاسی جماعتوں نے فارم45ضمنی انتخاب والے دن کیوں حاصل نہیں کئے؟ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں