اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی میں وفاقی وزراءپرویز خٹک ، فواد حسین چوہدری، اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں جو اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کیلئے رابطہ کرکے بات چیت کریں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بات چیت کے بعد انتخابی اصلاحات کیلئے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، پوری کوشش ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے سپیکر کو انتخابی اصلاحات کیلئے بین پارلیمانی قائم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔