میگھن مرکل نے 'دی بینچ‘ کے نام سےبچوں کے لیے کتاب لکھ دی

01:45 PM, 6 May, 2021

لندن : برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل نے  'دی بینچ‘ کے نام سےبچوں کے لیے کتاب لکھ  دی ۔

 میگھن مرکل کی کتاب 'دی بینچ '   اگلے ماہ جون میں باضابطہ طور پر  شائع ہوگی۔یہ کتاب شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی سے تعلق پر مبنی ہے۔

لیکن  کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب ’دی بوائے آن دی بیچ‘ کی ہو بہو نقل ہے۔ادھر،' دی بوائے آن دی بینچ' کی مصنفہ کا ان خبروں کی تردید کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ میگھن اور ان کی کتاب میں بہت فرق ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے راہیں جدا کرلی تھیں ۔ 

سابق برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد شاہی خاندان پریشان ، ساکھ بچانے کیلئے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس کے سیکرٹریز نے بکنگھم پیلس میں انٹرویو دیکھا ، ان کی بریفنگ کے بعد ملکہ برطانیہ ، شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم نے جلد مشترکہ موقف دینے پر اتفاق کیا ۔

ذرائع کے مطابق شاہی خاندان کے افراد ہیری کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر صدمے میں ہیں ۔

دوسری جانب انٹرویو کی میزبان، اوپرا ونفری نے میگھن اور ہیری کے بیٹے کی رنگت سے متعلق وضاحت کی کہ سابق شاہی جوڑے نے واضح کیا تھا کہ ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ نے کبھی ایسی بات نہیں کی ، لیکن اصرار کے باوجود انہوں نے بیٹے آرچی کی رنگت پر بات کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ اب اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں لیکن پہلے ایسا نہیں کرسکتے تھے ، خود فیصلہ کرنے کے اختیار سے آزادی کا احساس ہوا ہے ۔

یہ کلپ اس وقت جاری ہوا ہے جب بکنگھم پیلس کی طرف سے میگھن مارکل کے خلاف شاہی عملے کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تفتیش ہو رہی ہے جبکہ میگھن ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کرچکی ہیں ۔

میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان کو دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے باز آ جائے ورنہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا ۔

مزیدخبریں