'ایما زون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

 'ایما زون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'
کیپشن: 'ایما زون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نا ہو سکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہو گیا ہے۔

شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایما زون کے معرض وجود میں آنے کے پانچ سال بعد 1999 میں اس کمپنی کے بانی جیف بیزوس نے کہا تھا کہ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ایما زون ڈاٹ کام ایک کامیاب کمپنی ہو سکتی ہے۔ ہم جو کرنا چاہتے ہیں اس میں بہت پیچیدگی ہے۔ 

یہ بہت حیران کن بات ہے کہ کمپنی کے بانی اس کی کامیابی کے حوالے سے اتنی بے یقینی کا شکار تھے۔ آج 25 سال بعد ایمازون دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر کمپنیوں میں سے ایک ہے جبکہ اس کے بانی بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی بن چکے ہیں۔