شوگر کے بعد پولٹری کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

شوگر کے بعد پولٹری کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: شوگر کے بعد پولٹری کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شوگر کے بعد پولٹری بزنس کو بھی ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں اور مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے میں وقت لگے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیلنجز کے باوجود قانون کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عوامی ایجنڈے پر قانون سازی کو فوقیت دینے پر پنجاب اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے۔

فرودوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسٹیپنیاں اور کنزیں تاثر دے رہی ہیں کہ حکومت عوامی مفاد کی قانون سازی میں ناکام رہی ہے، یہ لوگ وہ وقت یاد کریں کہ جب شاہی خاندان کی انگلی کے اشارے سے قانون بنتے اور مٹتے تھے اور منتخب لوگوں کی توہین کی جاتی تھی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری حکومت گراتے گراتے پی ڈی ایم کے بوجھ تلے دب گئی ہیں اور حکومت عوام کی حمایت سے 5 سال پورے کرے گی۔