لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی خوشاب سے نشست پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ن لیگ کی جیت کو قریب دیکھ کر مریم کا ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے شیر کی جِف لگائی ہے جس میں شیر آ رہا ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ خوشاب میں کون آ رہا ہے۔
خوشاب میں کون آ رہا ہے ؟ pic.twitter.com/Q07HB6mM04
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2021
بعد ازاں لیگی امیدوار کی جیت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں عوام نے نواز شریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے اور ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیے کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والو اللہ کے کام دیکھ لو، صرف نواز شریف رہ گیا اور باقی سب مائنس ہو چکے ہیں۔
ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2021
نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھو اللّہ کے کام! صرف نوازشریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔ pic.twitter.com/Tb04OSI2D2
خیال رہے کہ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے 228 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 72 ہزار 655 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 62 ہزار 573 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر ہیں۔