حلقہ پی پی 84 خوشاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا

حلقہ پی پی 84 خوشاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا

لاہور: پنجاب کے شہر ضلع خوشاب میں صوبائی اسمبلی  کی نشست  حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے  مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو  73081 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ  62903 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

 الیکشن کمشنر پنجاب  نے کہا ہے کہ  پی پی 84 خوشاب کے نتائج کی وصولی میں کسی  دشواری  کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

خوشاب میں حلقہ پی پی 84   میں  ن لیگ کے ملک معظم کلو  ، تحریک انصاف  کے علی حسین خان ،   پی پی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی  مدمقابل تھے ۔ تاہم لیگی امیدوار معظم کلو اور پی ٹی آئی کے  علی حسین خان کے  درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا ۔

واضح رہے کہ  حلقہ پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ( ن) لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال  کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔ 

مسلم لیگ( ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے ن لیگ کی جیت کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھو اللّہ کے کام! صرف نوازشریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔

  

دوسری جانب ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے بھی جیت پر ردِ عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا  جس میں کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو  شاباش دی۔