چودھری برادران کا چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

02:44 PM, 6 May, 2020

لاہور: چودھری برادران نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ قرار دے دیا۔ چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چودھری برادران نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جو غیر قانونی ہے.

چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ان کے خاندان کو سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مزیدخبریں