شارجہ: 48 منزلہ رہائشی بلڈنگ میں آتشزدگی، متعدد افراد زخمی

12:37 PM, 6 May, 2020

شارجہ : عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ میں واقع ایک رہائشی عمارت ابکو ٹاور میں منگل کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی فلورزکو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد  زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بلڈنگ میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چند گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ بلڈنگ میں آتشزدگی کی وجہ سے قریب موجود 5 سے زائد دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔

آتشزدگی سے ملبہ اور دیگر سامان گرنے کی وجہ سے بلڈنگ کے نیچے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ فائر نے فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

 
 

مزیدخبریں