لندن میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت

لندن میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت
کیپشن: مسلمان شہریوں نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے پر گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: لندن کی تاریخ میں پہلی بار رواں برس رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی 10 مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔


لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت فی الحال صرف ماہ رمضان تک ہے اور صرف اذان مغرب اور جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے۔

مسلمان شہریوں نے لاؤڈ اسپیکر پر  اذان سننے پر  گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے مذہبی اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ 'یہ اجازت مسلمانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔'