بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں:  بین سٹوکس

بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں:  بین سٹوکس


مانچسٹر:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و آل راؤنڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں، اور وہ نہیں سمجھتے کہ بنا شائقین کے کھلاڑیوں کی پر فارمنس پر کوئی برا اثر پڑے گا اور کرکٹ تو محض ایک کھیل ہے مگر ہر فرد کی صحت اور حفاظت اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بین اسٹوکس نے نیشنل ہیلتھ سروس اور نیشنل چلڈرن کرکٹ چیرٹی چانس ٹو شائن کے لیے اپنی پہلی ہاف میراتھن مکمل کر کے چندہ جمع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ ایک ہی باری میں آٹھ کلومیٹر سے زیادہ نہیں دوڑے تھے۔