منشا پاشا کو خود ساختہ آئسولیشن میں بھتیجی کی یاد ستانے لگی

منشا پاشا کو خود ساختہ آئسولیشن میں بھتیجی کی یاد ستانے لگی

کراچی :پاکستانی اداکارہ و ماڈل منشا پاشا کو خود ساختہ آئسولیشن میں اپنی بھتیجی کی یاد ستانے لگی ہے۔

اداکارہ نے خود کو کورونا وائرس کا شبہ ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا ہوا ہے۔منشا پاشا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی بھتیجی کے ساتھ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں اپنی بہترین دوست کو بہت یاد کر رہی ہوں۔اپنی بھتیجی کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ وہ بہت اسمارٹ ہے، سٹائلش ہے، اور اپنی عمر سے زیادہ عقلمند ہے۔