رمضان المبارک کی برکتیں ۔۔۔عوام کیلئے بڑی خوشخبری

11:43 PM, 6 May, 2019

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 10کلوآٹے کا تھیلا 290روپے اورچینی 55روپے کے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوگی،آٹا اور چینی رمضان بازاروں کے علاوہ موبائل یونٹس پر بھی دستیاب ہونگے،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے بجٹ میں 68کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں.

پیر کو پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں رمضان پیکج، نئے بلدیاتی نظام، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے بارے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ برگیڈیر( ر)اعجاز شاہ،وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ، مشیر وزیر اعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے شرکت کی ۔

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 10کلوآٹے کا تھیلا 290روپے اورچینی 55روپے کے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوگی،آٹا اور چینی رمضان بازاروں کے علاوہ موبائل یونٹس پر بھی دستیاب ہونگے،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے بجٹ میں 68کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں،پنجاب میں 309رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں، 22 اشیاءپر سبسڈی دی گئی ہے،رمضان بازاروں کی نمود و نمائش سے گریز کر کے کم از کم 2ارب بچائے ہیں، عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں