پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث آٹھ رکنی چینی گینگ گرفتار

09:29 PM, 6 May, 2019

اسلام آباد : ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث آٹھ چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث آٹھ چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ چینی شہری پاکستانی لڑکیوں کو چین میں فروخت کر رہے تھے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چینی شہری پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے ان کو چین لے کر جاتے تھے اور وہاں جا کر ان سے جبری طور پر غیراخلاقی کام کروا رہے تھے ۔

ایف آئی اے نے پنجاب بھر میں کارروائی کرتے ہوئے آٹھ چینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے ۔

مزیدخبریں