واشنگٹن : امریکہ نے پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات کے اعلانات کے بعد ایران کو دھمکی دیتے ہوئے نیا بحری بیڑا مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ اپنا ایک جنگی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر رہا ہے جوکہ ایران کو ایک واضح پیغام ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بحری بیڑہ بھیجنے کا مقصد ایران کو واضح پیغام دینا ہے کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادی ممالک پر حملے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔