پشاور : پاکستان الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 سیٹوں کے لیے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشتوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، انتخابات دو جولائی سے شروع ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سولہ حلقوں کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پی کے 100 باجوڑ ون ، پی کے 101 باجوڑ ٹو ، پی کے 102 باجوڑ تھری ، پی کے 103مہمد ون ، پی کے 104 مہمند ٹو ، پی کے 105 خیبر ون ، پی کے 106 خیبر ٹو ، پی کے 107 خیبر تھری ، پی کے 108 کرم ون ، پی کے 100 کرم ٹو ، پی کے 112 شمالی وزیرستان ٹو ، پی کے 113 جنوبی وزیرستان ون ، پی کے 114 جنوبی وزیرستان ٹو ، پی کے 115 ایکس فرنٹیئر کے حلقے شامل ہیں ۔