کراچی : کراچی میں نرسز کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہو گیا ہے ، نرسز کی بڑی تعداد تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سڑکوں پر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نرسز سڑکیں پر آ گئی ہیں ، انھوں نے موقف اپنایا کہ حکومت نے کئی ماہ سے تنخواہیں روک رکھی ہیں جوکہ ہمارے حق کی خلاف ورزی ہے ۔
نرسز نے حکومتی عہدیدارا اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ، نرسز نے موقف اپنایا کہ عید آنے والی ہے اور ہمارے گھروں کے اخراجات اسی طرح جاری و ساری ہیں جن کو پورا کرنے سے ہم قاصر ہیں ۔