روزوں کے طبی فوائد اور چند احتیاطی تدابیر

06:34 PM, 6 May, 2019

لاہور:رمضان کا مہینہ با برکت ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد کا بھی ضامن ہے بشرط یہ کہ سحری اور افطاری میں غذا کے استعمال میں توازن برقرار رکھا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق ،روزے رکھنے سے جسم کو بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں فالتو چربی میں کمی ،ہائی بلڈپریشر اور دل اور پٹھوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بیماریاں دور ہو تی ہیں۔ 

ما ہرین کے مطابق ،انسان روزے کی حالت میں 15 سے 17 گھنٹے کے لئے کچھ کھا پی نہیں سکتا اس لئے جسم میں جمی فالتو چربی کو توانائی کے حصول کے لئے بطور ایندھن کام کرنا پڑتا ہے اور یوں وزن میں کمی ہو جاتی ہے جو کہ دل اور بلڈپریشر کنٹرول کے لئے بہترین ہے۔

سحری کے وقت دہی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے یہ نہ صرف توانائی حصول کے لئے بہترین ہے بلکہ اس سے پیا س کی شدت میں بھی کمی آتی ہے ۔

افطاری میں بہت زیادہ تیل میں تلی ہوئی چیزوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ،اس کے برعکس کھجور ،موسمی پھل اوردودھ سے بنے مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے ۔

 

مزیدخبریں