رنبیر کپور جعلی انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا استعمال کرتے ہیں،کترینہ کیف

05:01 PM, 6 May, 2019

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا  کہ لوگوں کے انسٹا گرام دیکھنے کے لئے رنبیر کپور جعلی انسٹاگرام اکاﺅنٹ کا استعمال کرتے ہیں۔


بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جب بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے پوچھا گیاکہ کیا وہ خفیہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ استعمال کرتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کوئی خفیہ انسٹا اکاﺅنٹ استعمال نہیں کرتیں مگر رنبیر کپور اپنے خفیہ انسٹا گرام سے لوگوں کے اکاﺅنٹ ضرور چیک کرتے ہیں. انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں انسٹاگرام استعمال کرنے کا طریقہ بھی رنبیر کپور نے ہی سکھایا تھا۔


واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف میں ایک طویل عرصے دوستی رہنے کے بعد 2016 میں ان دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں۔

مزیدخبریں