سحری کا اختتام آذان سے مشروط نہیں ، سعودی عالم دین

10:19 AM, 6 May, 2019

جدہ ؛ علماء کمیٹی کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ اگر سحری کے انتہائی وقت کے مطابق کھانا پینا روک دینا چاہیئے ۔ فجر کی اذان سن کر روزہ رکھنا مناسب نہیں ہے ۔

سعودی شہری کے پوچھے گئے سوال پر کہ ان کے علاقے میں اذان مقررہ وقت پر نہیں دی جاتی کہ جواب میں ان کا کہناتھا کہ ایسے موقع پر آپ کو سحری کے دیئے گئے شیڈول پر نظر ڈالنی چاہیئے ۔ 

مملکت کے تمام علاقوں میں رمضان المبارک کے مہینے کا کیلنڈر فراہم کیاجاتاہے ۔ اب اگر اس علاقے میں اذان اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہوتی تو آپ کو کیلنڈر کے حساب سے روزہ رکھنا اور افطار کرنا ہوگا ۔ ناکہ اس آذان کے لحاظ سے کیونکہ آذان فجر اس کی شرط نہیں ہے ۔

مزیدخبریں