لاہور: ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جب کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور، خیبر، ہنگو، باجوڑ، چارسدہ اور مہمند میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرکاری سطح پر آج روزہ نہیں اور منگل کو پہلا روزہ ہو گا۔