حملہ آورصرف ایک ٹول،اصل مجرم اکسانے وا لے ہیں،مریم نواز

09:15 PM, 6 May, 2018

لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءاور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آور صرف ایک ٹول ،اصل مجرم اکسانے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ رب العزت احسن اقبال صاحب کو زندگی اور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔


انہوں نے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور صرف ایک ٹول ،اصل مجرم تو وہ ہیں جو ان حملہ آوروں کواشتعال دلارہے ہیں۔اور وہ لوگ جوان کواپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کررہے ہیں،اور ان کواستعمال کرکے اپنا سیاسی اسکور بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں