بالی ووڈ فلمساز ارجن ہنگورانی انتقال کرگئے

02:51 PM, 6 May, 2018

ممبئی:بالی ووڈ فلمساز ارجن ہنگورانی انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق اداکار دھرمیندرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارجن ہنگورانی کے دنیا چھوڑ جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممبئی میں میرا بہت ساتھ دیا اور آج ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنی لیون نے اپنی بائیوگرافی فلم کیلئے ’مِنی کرن جیت‘ کو متعارف کرادیا

ارجن ہنگورانی کی موت کی وجوہات اور دیگر تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئی ہیں، ان کی معروف فلمیں ”کہانی قسمت کی“، ”دل بھی تیرا ہم بھی تیرے“، ”قاتلوں کے قاتل“ اور دیگر شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں