کوئٹہ:مارگٹ اورسپین کاریز کے قریب کوئلے کی کانیں بیٹھنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 23 تک ہوگئی ہے ۔ریسکیوآپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 9 مزدور وں کو زخمی حالت میں کان سے نکالا گیا ہے۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق مارگٹ کوئلہ کان حادثہ میں16،سپین کاریز میں کان حادثے میں سات کان کن جاں بحق ہوگئے،9مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
خیال رہے کہ گزشتہ رات کوئلے کی کان بیٹھنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 17 تھی،کوئٹہ کے علاقے مارواڑ اور سپن کاریز کے قریب کوئلے کی کانوں میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں