سنی لیون نے اپنی بائیوگرافی فلم کیلئے ’مِنی کرن جیت‘ کو متعارف کرادیا

سنی لیون نے اپنی بائیوگرافی فلم کیلئے ’مِنی کرن جیت‘ کو متعارف کرادیا
کیپشن: 36 سالہ سنی لیون کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے..۔تصویر بشکریہ فلمی وکی

ممبئی :بولڈ فلموں کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا ایک خاص مقام اور مداحوں کے دلو میں گھر کرنیوالی بھارتی اداکارہ سنی لیون نے بائیوگرافی فلم کیلئے مِنی کرن جیت کور(مِنی سنی لیون ) کو متعارف کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنا ماضی ترک کرکے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں ان کے مداح بائیو گرافی میں جان سکے گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟ انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور ان کی زندگی کیسی تھی، تاہم تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیار ی کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

اسی سلسلہ میں اداکارہ سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بائیوگرافی میں سنی لیون کا کردار ادا کرنے کیلئے منتخب کی گئی داکارہ ریزہ ایکس کو متعارف کراتے ہوئے مِنی کرن جیت کے نام سے مخاطب کیا ہے۔

فلم ’کرن جیت کور‘ میں سنی لیون کا کردار نبھانے بالی اداکارہ کے ساتھ ڈینیئل ویبر کے کردار کے لئے بھی جنوبی افریقی اداکار کو بھی حتمی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ فلم زی فائیو ویب سیریز پر ریلیز کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس

خیال رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیون کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے جس نے اپنے کیریئر کا آغاز بولڈ فلموں سے کیا جس کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیتے ہی دھوم مچادی ۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالرزاق کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ،پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے پر امید

سنی لیون اب تک جسم ٹو ،راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے ساتھ حسن کے جلوے بھی بکھیر چکی ہیں جبکہ بہت ہی کم عرصے میں بھارت سمیت پوری دنیامیں کی پسندیدہ شخصیت بھی بن گئی ہیں اور اداکارکے مداحوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں