فاروق ستار خود پپی،الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے:خورشید شاہ

11:53 AM, 6 May, 2018

سکھر:اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پاپا، پھپھو اور پپو کے طعنے دینے والاخود پپی ہے، بوکھلاہٹ کے شکار رہنماکو تو ان کی پارٹی بھی قبول نہیں کررہی ،الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم: پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ

تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کی تاریخ کااعلان تو کردیا لیکن نام کاسسپنس برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ 15 یا 16 مئی تک نگران وزیراعظم کے نام سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

خورشید شاہ نے بھی فاروق ستار پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ پپوہو پاپاہو،یہ توبےچارہ پپی ہے،پھر خلائی مخلوق پر بھی خوب تبصرہ جھاڑا اوربولے پاکستان ہویادنیا کے الیکشن، خلائی مخلوق اس کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

انہوں کہا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کی جارہی ہیں،تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

جاتے جاتے خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سپریم کورٹ اور ٹیکنیکل افراد پر مشتمل ٹیم بنائیں جو پتہ چلائے ملک میں سب سے زیادہ بجلی کہاں چوری ہوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس
خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں