بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعدزندہ جلادیا گیا

11:19 AM, 6 May, 2018

جھاڑکھنڈ:شائننگ انڈیا کا راگ الاپنے والا بھارت خواتین کیلئے غیرمحفوظ ملک بن گیا ہے اور ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلا دیا گیا جبکہ پولیس نے چودہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،تاہم اصل ملزم تاحال آزاد ہے اورمتاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم: پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ

رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب ملزمان نے 16سالہ لڑکی کوگھر میں اکیلے پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر مقامی پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔سز املنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اگلے روز دن دیہاڑے لڑکی کو گھر میں بند کرکے آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات روز بروز شدت اختیار کرر ہے ہیں ،پہلے بھی ایک واقعہ جس میں سکول جانے والی طالبہ کو بس میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے جنسی تشدد کے واقعات میں بے بس نظر آتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں