آئیفا ایوارڈز کی رواں سال تقریب نیویارک میں ہو گی

11:44 PM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈز کی تقریب اس سال امریکی شہر نیویارک میں ہو گی۔

سلمان خان، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، شاہد کپور، سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن پرفارم کریں گے۔اس ایونٹ میں بالی وڈ کے نامور موسیقار اے آر رحمٰن کے انڈسٹری میں 25 سال بھی مکمل ہونے کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

آئیفا ایوارڈز بالی وڈ کا وہ اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہندوستانی سٹارز کے ساتھ انٹرنیشنل سپر سٹارز بھی شرکت کرتے ہیں۔آئیفا ایوارڈز رواں سال 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

مزیدخبریں