بالی ووڈ میں اقربا پروری، سوناکشی ”معصوم“ بن گئیں

11:42 PM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: کچھ عرصے قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے پروگرام ”کافی ود کرن“ میں کرن پر سیدھے سیدھے اقربا پروری کا الزام لگا کر انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ کچھ لوگوں نے کنگنا کی حمایت کی تو کچھ نے کرن کی سائیڈ لیتے ہوئے انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اب اداکار ارجن کپور اور سوناکشی سنہا نے اس بحث کو دوبارہ چھیڑنے کی کوشش کی ہے۔ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ اقربا پروری صرف بالی وڈ میں ہی نہیں ہر شعبے میں نظر آئے گی۔
حیرانگی تو سوناکشی سنہا کے بیان پر ہے جو معروف اداکار شتروگھن سنہا کی صاحبزادی ہیں اور جن کو پہلا بریک ان کے پاپا کے قریبی کہے جانے والے اداکار سلمان خان کی فلم ”دبنگ“ سے مِلا۔ ان کا کہنا ہے کہ اقربا پروری کیا ہوتی ہے وہ نہیں جانتیں۔

مزیدخبریں