لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب کا معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر واپس چلی گئیں جس پرسب ان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔
اداکارہ مہوش حیات کو کچھ دنوں پہلے ایک مقامی ہوٹل میں ہونےوالی ایک موبائل کے لانچنگ کی تقریب میں بلایا گیا۔ جس کے لئے انہوں نے تین لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا لیکن مہوش حیاتبہت دیر سے پہنچی۔
مہوش حیات نے وہاں پانچ منٹ بھی رکنمناسب نہ سمجھا اور وہاں سے چلی گئیں جس پر منتظمین ان کا منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہش مند افراد بھی مایوس ہوگئے۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ نتاشا حسین، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور ارمینا خان نے بھی شرکت کی تھی۔