اسماعیل ہنیہ کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا

10:02 PM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

غزہ: حماس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کے سینئیر رہنما اسماعیل ہنیہ کو اس فلسطینی اسلامسٹ گروپ کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہےاُن سے قبل اس عہدے پر خالد مشعل فائز تھے۔

ہنیہ کو اُن کے پیش رو کے برعکس حقیقت پسندانہ سوچ کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ غزہ کے علاقے ہی میں قیام کریں گے۔

چون سالہ اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد توقع ہے کہ اس تنظیم کو عالمی سطح پر اپنی تنہائی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں