پانی جسم میں مہلک جگری امراض کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ

لاہور: پانی ہمارے جسم میں کئی خامیوں کو دور کرتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ جسم میں ایک خطرناک بیماری کو قابو کر سکتاہے۔ جی ہاں ماہرین صحت نے جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کی سفارش کی ہے۔یہ بات ایک تحقیق کے ذرایعے سامنے آئی ۔

09:44 PM, 6 May, 2017

تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ جب انسان پانی کا کم استعمال کرتا ہے تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاءکو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام کرتے ہیں۔
ایسا ہونے کی صورت میں جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے لہٰذا جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کیا جائے۔ تحقیق کے مطابق مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزیدخبریں