پوجا بھٹ پاکستان کیوں آئیں ؟ اہم خبر نے تہلکہ مچا دیا

پوجا بھٹ پاکستان کیوں آئیں ؟ اہم خبر نے تہلکہ مچا دیا

06:48 PM, 6 May, 2017

بالی ووڈ:  اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ کی پاکستان کے ساتھ محبت  ہمیشہ سے کافی اچھی  رہی ہے۔ان کے والد فلم ساز مہیش بھٹ بھی  پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتر کردار ادا کرتے نظر آئیں ہیں۔ اور پوجا بھٹ نےبھی اس حوالے سے بہت کوششیں کیں ہیں۔

 پوجا بھٹ نے کچھ دن پہلے  پاکستان کا ایک اور دورہ کیا لیکن  وہ کسی بزنس ٹرپ یا فیشن شو کی وجہ سے نہیں آئیں تھیں بلکہ اپنے قریبی دوست اور پاکستانی گلوکار علی عظمت کی سالگرہ منانے آئیں تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے کراچی کا بھی وزٹ کیا تھا۔

پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ٹرپ کی کئی تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک علی عظمت کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر تھی جسے سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا گیا۔

پوجا بھٹ نے کراچی آنے کے بعد یہاں کے کئی نامور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا، جن میں اوکرا اور زینڈرز شامل ہیں۔


 


 


 


 

مزیدخبریں