جوانی پھر نہیں آنی،خدا کےلیے فلمیں پسند ہیں، مریم اورنگ زیب

06:09 PM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیر اعظم فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔جلد 2017ء کی فلم پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔وزیرمملکت مریم اورنگ زیب نے اداکارندیم، وحید مراد اور ہمایوں سعید کوفیورٹ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ  حکومت فلم انڈسٹری کوزبوں حالی سےنکالنےکیلئےکوشاں ہے ۔

وزیر مملکت  برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پاکستانی فلموں میں فیورٹ فلم جوانی پھر نہیں آنی ہے
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے  یقین دہانی کرائی کہ فلم انڈسٹری کیلئے آلات منگوانے میں تعاون کریں گے۔وزیر اعظم فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔فنکاروں میں کون زیادہ پسندہے اورکونسی فلمیں اچھی لگیں ۔وزیر مملکت نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ندیم، وحید مراد اور ہمایوں سعید فیورٹ ہیں۔جبکہ جوانی پھر نہیں آنی،خدا کےلیے اچھی فلمیں تھیں ۔مریم اور نگ زیب نے امیدظاہر کی کہ آنے والے وقت میں اچھی فلمیں بنیں گی۔

مزیدخبریں