فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے بھارت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے بھارت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

05:06 PM, 6 May, 2017

ممبئی: معروف بھارتی  فلم ’’باہو بلی 2‘‘ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی جس نے عامر خان کی ’’پی کے‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے ریلیز سے پہلے ہی سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔فلم نے ریلیز کے قبل ہی ہفتے میں بھارت سے 680 کروڑ اور دنیا بھرسے 165 کروڑ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 845 کروڑ کی کمائی کرکے نا صرف کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے بلکہ بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

’’باہو بلی 2‘‘ نےعامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے دنیا بھر میں 792 کروڑ کمائی کی تھی۔ فلم’’دنگل‘‘ کو بھی مات دیدی۔ 

مزیدخبریں