چمن بارڈر کے بعد طورخم بارڈر پر بھی دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ

04:53 PM, 6 May, 2017

لنڈ ی کوتل :چمن بارڈر پر کشیدگی کے بعد جمعے اور ہفتے کے درمیانی رات طورخم بارڈر پر کچھ وقت کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے رات آٹھ بجے پاکستانی ایوب پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی کاورائی ہوئے افغانی پوسٹوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک افغانی ڈرائیور جان بحق اور پاکستانی زخمی ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔جس کے بعد شدید بارش اور طوفان نے دونوں اطراف کے توپوں کو خاموش کردیا۔تقریبا ایک گھنٹے کی فائرنگ کے بعد دونوں اطراف کے سیکیورٹی فورسز ذمہ داران نے ایک دوسرے سے رابطہ کرکے فائرنگ روکھنے اور مزاکرات شروع کا فیصلہ کیا۔

ہفتے کے دن باضابطہ مزاکرات ہوئے اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسائل کو مزاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔قاضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ پہلے بھی بارڈ بند ہوا تھا۔اور گزشتہ سال رمضان کے مہینے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک میجر علی جواد چنگیزی سمیت دو افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے

مزیدخبریں