پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور: شہراور  گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 55 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 159 کلومیٹر زیرزمین کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔

مصنف کے بارے میں