کراچی: پی آ ئی اے کے معطل چیف آپریٹنگ آفیسر برینڈ ہیلڈن برانڈ اپنے ملک جرمنی روانہ ہو گئے۔ وفاقی حکومت نے 4 مئی کو انھیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔ پی آئی اے میں کرپشن کی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔ جرمن چیف ایگزیکٹو پر پی آئی اے کو مالی نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آ ئی اے کے معطل چیف آپریٹنگ آفیسر برینڈ ہیلڈن برانڈ جرمنی روانہ ہوگئے،وفاقی حکومت نے 4 مئی کو برینڈ ہیلڈن برانڈ کوا یک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔ پی آئی اے میں کرپشن کی وجہ سے براینڈ ہلڈنبرائینڈ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ کراچی جرمن ایوی ایشن ماہر پر پی آئی اے کے طیارے کو کوڑیوں کے مول فرخت کرنے کا الزام ہے۔ پی آئی اے پریمیئر سروس کے لئے مہنگے کرائے تپر طیارے حاصل کئے۔ برائنڈ ہلڈنبرئنڈ کے بیرون ملک روانہ ہونے سے کرپشن کے تمام کیسز پر پیش رفت ختم ہو نائے گی۔