کوئٹہ : کانگو کے شبہ میں لایا گیا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔ رواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔مریض فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبہ میں زیرعلاج تھا۔رواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
اس سے قبل کوئٹہ کے ہی فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے علاج کے لئے لایا گیا55سالہ مریض دم توڑ گیا تھا۔فاطمہ جناح ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے انچارج ڈاکٹر محمد نصیرنے بتایا کہ55 سالہ دین محمد نامی مریض کا تعلق ژوب سے تھا جسےگزشتہ روز تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرنصیر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سے قبل مریض دم توڑ گیا، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مریض کی موت کانگو کے باعث ہوئی۔ راوں سال کا نگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی جن میں سے 4 میں کا نگو کے وائرس کی تصدیق ہوئی 2 مریضوں میں کانگو کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ کانگو کے شبے میں لائے گئے دو مریض ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل جاں بحق ہوگئے۔