مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف ایک اور گھناﺅنی سازش کا انکشاف

02:00 PM, 6 May, 2017

سرینگر:مودی سرکار کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے خلاف ایک اور گھناﺅنی سازش کا انکشاف ہوا ہے،ریاست اتر پردیش میں ہندوں کو حریت پسندوں پر پتھرا ﺅ کیلئے تربیت دی جانے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق "جنتا کی سینا" نامی انتہا پسند گروپ کے ارکان اتر پردیش سے بسوں میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور قابض افواج کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پر پتھر برسائیں گے۔

گروپ کے ارکان کے ساتھ اینٹوں سے بھرے دو ٹرک بھی ہونگے جو وہ پتھرا کے لیے استعمال کریں گے۔ادھر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں