واشنگٹن:بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے اور اسکی وجہ چین ہے۔چین کا ون روڈ ون بیلٹ پروگرام اس وجہ سے بنایا گیا ہے، یہ بیان امریکا بحری بیڑے کے کمانڈر نے دیا ہے ،ایڈمرل سکاٹ سوفٹ نے بھارتی قیادت سے ملاقات کے میں کی،اُن کا مزید کہنا تھا چین بحیرہ عرب میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے،ایڈمرل سکاٹ سوفٹ نے بھارتی حکام سے ملاقات میں کہا کہ امریکا اور بھارت میں خطے میں توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی کمانڈر نے بحیرہ عرب میں چین کی موجودگی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں بے چینی اور بے یقینی میں اضافہ ہو رہا ہے اور چین کا ”ون روڈ ون بیلٹ“ پروگرام کے بارے میں ابھی صورت حال واضح نہیں ہے کہ چین اس سلسلے میں کیا کرنا چاہ رہا ہے۔
اس سے پہلے امریکی کمانڈر نے بھارتی حکام مستقبل میں مشترکہ گشت اور چینی آبدوزوں کی نگرانی اور جاسوسی کا نظریہ پیش کیا تھا اگر بھارت امریکا کے ساتھ معاہدے کر لے تو ایسا ممکن ہے۔
یاد رہے جولائی میں بنگال کے ساحل پر امریکا اور بھارت کی مشترکہ مشقیں شروع ہونگی،چین کی سمندروں میں بڑھتی ہوئی طاقت پر امریکا اور بھارت میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
بحیرہ عرب میں چین کی موجودگی خطے کی بے چینی میں اضافہ کر رہی ہے،امریکا
01:05 PM, 6 May, 2017