عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کیا جائے،دانیال عزیز عدالت پہنچ گئے

12:17 PM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: دانیال عزیز نے عمران خان کےخلاف درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے ہمراہ اخباری و ٹی وی انٹرویو بھی منسلک کئے گئے ہیں۔دانیال عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جھوٹ بولنے کے باعث وہ آئین کی شق 62 63 کی خلاف کے مرتکب ہورہے ہیں،لہٰذا عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کیا جائے۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جھوٹ بول کر62,63کی خلاف  ورزی پر عمران خان صادق امین نہیں رہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، درخواست میں عمران خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔دانیال عزیز نے اپنی درخواست کے ہمراہ اخباری و ٹی وی انٹرویو بھی منسلک کئے ہیں۔

مزیدخبریں