بادشاہ سلامت پورے ملک کو انگلی کے اشارے پر چلانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

11:42 AM, 6 May, 2017

کراچی: احتساب عدالت میں پانچ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف پر خوبتنقید  کے نشتر چلائے۔ کہتے ہیں۔ پاناما لیکس ہو یہ ڈان لیکس ہر چیز میں نواز شریف کی بدنیتی نظر آئے گی اور اس معاملے میں فرنٹ مین کسی اور کو بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سنا ہے کہ پاکستان سٹیل مل کی ڈیل جندال سے کی جا رہی ہے۔ کراچی کی صورت حال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا اس وقت کراچی کے حالات بہتر ہیں اور وزیر اعلی سندھ اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا کہ وہ دھرنوں کی بجائے حکومت  کے ساتھ بیٹھیں اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں