لاہور:سلمان خان کے مداح ہمیشہ ہی ان کی نئی فلم کے لیے بے تا ب رہتے ہیں اور سلو بھائی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہتے ہیں ۔سلمان کی نئی آنے فلم کا بھی اسی بے چینی کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے ۔فلم کی کہانی ہالی ووڈ فلم ’لٹل بوائے‘ سے مستعار لی گئی ہے ا ور فلم میں جو کردار بچے نے ادا کیا ہے وہ کردار سلمان نبھا رہے ہیں۔اگرچہ گزشتہ دن ریلیز ہونے والے ٹیزر ٹریلر میں بہت کچھ معلوم نہیں ہوسکا مگر اس سے یہ اندازہ ضرور ہوگیا کہ یہ ہولی وڈ فلم لٹل بوائے سے متاثر ہے اور دونوں میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔فلم لٹل بوائے میں وہ بچہ اپنے والد سے بہت قریب ہوتا ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے چلا جاتا ہے جبکہ ٹیوب لائٹ میں باپ کا کردار بھائی سے بدل دیا گیا جو کہ سہیل خان سے بدل دیا گیا ہے۔ٹیوب لائٹ میں شاہ رخ خان ایک جادوگر کا کردار ادا کررہے ہیں جن کی جھلک تو ٹیزر میں ہے مگر نظر نہیں آتی جبکہ ہولی وڈ فلم میں یہ کردار بین چپلن نے ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ فلم 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اور نیچے فلم لٹل بوائے کی کہانی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔