شیخوپورہ : غیر قانونی آئل اسٹیشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث آئل اسٹیشن کی چھت گرنے سے ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ ریسکیواور فائربریگیڈ نے 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی سے آئل اسٹیشن میں موجود آئل سٹور ٹینک اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کرخاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ خانپورنہر کے قریب نوکریاں گاؤں میں غیر قانونی آئل اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی شدت سے آئل اسٹیشن کی چھت گر گئی جس سے ایک مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔آئل اسٹیشن میں بھاری مقدار میں موجود ڈیزل سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔تاہم فائرفائیٹنگ عملہ نے2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی سے آئل اسٹیشن میں موجود آئل سٹور ٹینک اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کرخاکستر ہوگیا۔