سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

10:59 AM, 6 May, 2017

کوالالمپور: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے بھارت کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ فیصلہ کن گول کھیل کے 51ویں منٹ میں ملائیشیا کے شاہرل صباح نے بنایا جبکہ برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا حق پا لیا۔

دوسری جانب ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے آخری لیگ میچ میں جاپان کیخلاف 3-2 سے فتح سمیٹ لی تاہم ہفتے کو ٹرافی میچ آسٹریلیا اور برطانیہ میں ہو گا جبکہ تیسری پوزیشن کیلیے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ علاوہ ازیں اختتامی دو پوزیشنز کیلیے جاپان اور ملائیشیا برسرپیکار ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں