بورے والامیں ڈاکو نے فائرنگ کر کے باپ اور بیتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

10:38 AM, 6 May, 2017

نیوویب ڈیسک

بورے والا :  ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکو کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بورےوالااڈا چنوں موڑ کے قریب واقع ظفر کالونی کے رہائشی غلام حیدر کے گھر میں رات گئے مسلح شخص ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا۔غلام حیدر کے شور مچانے پر اس کے دونوں بیٹے بھی بیدار ہو گئےجس کے بعد ڈاکو نے مزاحمت پر ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے غلام حیدر اور اسکا بیٹا محمد رفیق موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ اسکا دوسرا بیٹا محمد سبحان شدید زخمی ہو گیاجبکہ ڈاکو موقع واردات سے فرار ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں